جوڈیشل کمیشن نہ بنا تومزاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، پی ٹی آئی مزاکراتی کمیٹی
فوٹو: اسکرین شاٹ
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی سے مزاکراتی کمیٹی کے پانچ ممبران کی اڈیالہ جیل ملاقات کرا دی گئی۔ ملاقات کانفرنس روم میں قریبا پونے دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے بعد مزاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے تفصیلات بتائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسیرقائد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی یقین دہانی کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کنٹرولڈ ماحول میں بات کرائی گئی۔
انھوں نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تومزاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، پی ٹی آئی مزاکراتی کمیٹی ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔
بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹو آرڈر یا این آر او سے نہیں بلکہ مقدمات کا سامنا کرکے باہر آئیں گے۔عمرایوب کو مکمل اختیار دیدیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط بھی انہی کے ہونگے بانی کے نہیں۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مزاکراتی کمیٹی کے پانچ ممبران نے ملاقات کی۔مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے اور ون ٹو ون بانی سے ملاقات کی بعدازاں عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی جیل پہنچ گئے۔
ملاقات میں بانی سے حکومتی کمیٹی کیساتھ جاری مذاکراتی عمل پر مشاورت کی گئی اور ان سے ہدایات لیں۔ مذاکراتی کمیٹی کے جیل سے باہر آنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بانی نے مزاکراتی کمیٹی کو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں 2 بجے آگاہ کیا گیا جس کے باعث حامد خان اور سلمان راجہ بروقت ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے،کلیئر ہیں، بانی نے بھی کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے آپ ذمہ دار ہیں،اس کا بہتر حل یہ ہے کہ غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے۔
ہم اس کمیشن میں اپنی مرضی کا جج نہیں چاہ رہے، ہم سینئر موسٹ ججز کی بات کر رہے ہیں۔ حقائق کا پتہ لگایا جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے، دوسرے فریق کو آگاہ کریں گے کہ تیسرے راؤنڈ کے لئے تیار ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انھیں آگاہ کر دیں گے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تیاری کر کے آئیں، جوڈیشل کمیشن پہلا سٹیپ ہے۔ اسیران کی رہائی ہمارا مطالبہ ہےاگر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ہماری ڈیڈ لائن 31 جنوری ہی ہے، توسیع کا اختیار صرف بانی کے پاس ہے، مزاکرات میں پیش رفت ہوئی تو وہی فیصلہ کرینگے۔ ہمارا مطالبہ ایسا نہیں جو نہ مانا جانے والا ہو۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز لائیں، جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھیں تاکہ نہ ہمیں اور نہ آپ کو اعتراض ہو۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اسیران کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہم اس کو ہیومن رائٹس میں اٹھا رہے ہیں، اب بال حکومت کی کورٹ میں یے، خان صاحب نے قید کارکنان اور ورکرز کی بات کی ہے، خان صاحب نے رہائی کی بات نہیں کی، یہ بات کمیٹی کی طرف سے ہے،یہ ہماری ڈیمانڈ ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو ضمانت کے بعد تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں خان کا نام ڈال کر گرفتار کیا گیا۔190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملک کی نیک نامی کا سبب نہیں بنے گا۔اس ریفرنس میں خان ان کی اہلیہ سمیت فیملی کا کوئی بھی ممبر بینیفشری نہیں ہیں ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا اس ریفرنس کا فیصلہ خلاف آیا تو مذاکراتی عمل میں ہمارے رویوں میں تلخی تو آئے گی۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
Comments are closed.