پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جاہے گا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ دن تین بجے شروع ہو گا،پاکستانی اسکواڈ ساؤتھمپٹن پہنچ گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور بیٹنگ پریکٹس بھی کی ۔
قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرتے نظر آہے۔ساؤتھمپٹن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان اس میدان پر دوہزار سولہ میں ہونے والے گذشتہ مقابلے میں بھی بارش کے باعث میزبان ٹیم ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کامیاب قرار پائی تھی۔
Comments are closed.