عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے، ہم کانگریس کی خط و کتابت پر تبصرہ نہیں کرتے ،پاکستان سے جمہوری اصولوں،آئینی اور انسانی حقوق کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے متعلق پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں۔

Comments are closed.