ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کی پیشکش پر کینیڈین وزیراعظم سیخ پا
فوٹو : فائل
اوٹاوا : منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کی پیشکش پر کینیڈین وزیراعظم سیخ پا ہو گئے اور انھوں نے اس پیشکش پر سخت ردعمل دیا ہے.
اس حوالے سے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کو کہا ہے کہ قیامت تک کینیڈا امریکا میں ضم نہیں ہوسکتا.
جب کہ دوسری جانب کینیڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قوم امریکی دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جھکے گی۔
ٹروڈو اور وزیر خارجہ میلانیا جولی کے تبصرے ایک نیوز کانفرنس میں امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے امریکا میں ضم ہونے کے لئے "معاشی طاقت” کا استعمال کیا جائے گا.
Comments are closed.