عمران خان سے مزاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہوئی تو مزید مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، تحریک انصاف
فوٹو: فائل
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کا مزاکرتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل سامنے آیاہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات عمران خان سے مزاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہوئی تو مزید مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، تحریک انصاف نے مزاکرات کی تیسری نشست کےلئے عمران خان سے ملاقات ناگزیرقراردے دی۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔۔
اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بہت دن گزر گئےمذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔
انھوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کمیٹی کے لیے کتنی اہم ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بغیر ہماری کمیٹی کو اگلا قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہم سپیکر آفس اور حکومت کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب جیل حکام کو ملاقات کی درخواست دینے کے باوجود عمران خان سے سات رکنی مزاکراتی کمیٹی کی اجازت نہ ملنے پر کمیٹی ارکان آج اڈیالہ جیل نہیں گئے تاہم بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے افراد نے ان سے ملاقات کی ہے ۔۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل وکلاء کی جانب سےگزشتہ روز جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے دی جانیوالی درخواست کےبعد اجازت نہ ملنےپر مذاکراتی کمیٹی کا کوئی بھی رکن اڈیالہ جیل نہیں گیا۔
ملاقات کے لیے دی جانیوالی درخواست میں یہ استدعا کی گئی تھی کہ ملاقات کھلے ماحول میں کرائی جائےتاہم آج بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے افراد نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی۔
Comments are closed.