وفاقی حکومت نے قرضوں کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
54 / 100

فوٹو فائل

اسلام آباد : پاکستان میں قرضہ لے کر جہاں حکومتیں جشن مناتی اور اسے اپنی کامیابی گردانتی ہیں وہاں وفاقی حکومت نے قرضوں کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی گئی ہے.

اس حوالے سے پاکستان کے بڑے نجی میڈیا گروپ کے اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 تک مرکزی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 تک ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں 6 ہزار 975 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور وفاقی حکومت کا قرضوں پرانحصار مزید بڑھ گیا ہے-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنومبر2024تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا، دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کےپہلے پانچ ماہ جولائی سے نومبر 2024کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار452 ارب روپےاضافہ ہوا.

اسی طرح نومبر کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار 252ارب روپےکااضافہ دیکھنے کو ملا، دسمبر2023 سےنومبر 2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کےقرضوں میں6 ہزار975ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ نومبر2024تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار366ارب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ48ہزار585ارب روپے اور بیرونی قرضےکا حصہ21ہزار780 ارب روپے تھا.

Comments are closed.