جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے دی
فوٹو: فائل
کیپ ٹاون : کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی مزاحمت 478 پرختم ہوگئی ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے دی،جیت کےلئے 58 رنز کاہدف ملا تھا۔
جنوبی افریقہ کے اوپنرزمارکرم اورڈیوڈ بڈنگم نے ہدف انھویں اوور میں پورا کرلیا پورا کرلیا، مارکرم 14اور ڈیوڈ 43رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے، اس کے ساتھ ہی جنوبی افرقیہ نے دونوں ٹیسٹ جیت کرپاکستان کے خلاف کلین سویپ مکمل کرلیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کےلیے کپتان شان مسعود اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد بیٹنگ کےلیے آئے۔ پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔
تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت میں گری۔ کامران 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،وکٹ کی ایک جانب موجود کپتان شان مسعود کا ساتھ چوتھی وکٹ پر سعود شکیل نے دیا۔
دونوں کے درمیان 51 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ تاہم 329 کے مجموعے پر سعود شکیل کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے 145 رنز بنائے تھے۔
چھٹی وکٹ پر محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان88 رنز کی پارٹنرشپ نے جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان 417 کے مجموعے پر 41 رنز بنانے کے بعد کیشو مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن اور کگیسو ربادا نے دو دو جبکہ کیشو مہاراج اور کوینا ماپھاکا نے ایک ایک وکٹ لی۔
451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
بابر اعظم 81 رنز بنا کر مارکو یانسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے،سلمان علی آغا نے 48، عامرجمال نے 34 اور امیر حمزہ نے 16 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے پاکستان 194 پر آوٹ ہوگیا تھا،بعد میں میزبان ٹیم نے 58 رنزکا ہدف آٹھویں اوور میں پورا کرکے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا۔
Comments are closed.