نیلم منیر نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دیں

50 / 100

فائل:فوٹو
پاکستانی خوبرو فلم و ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دی ہیں۔
لاکھوں دل توڑ کر اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار چکی ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی سعودی عرب کے شہری محمد راشد کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیلم منیر کی سرخ عروسی جوڑے میں تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ کی اچانک شادی سمیت ملک سے باہر دولہا کو چننے کے فیصلے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

نیلم منیر نے شادی پر کتنے کا لباس پہنا؟ قیمت منظر عام پر آگئی

اداکارہ نے کچھ گھنٹوں قبل اپنی مہندی اور نکاح کی تصویروں کے بعد شادی کے خوبصورت فوٹو سیشن کو شیئر کیا ہے۔ان تصاویر میں نیلم مینر کو اپنے دولہا کے ساتھ پاکستانی روایتی انداز میں عروسی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ کے ہمسفر نے بھی کریم رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔

نیلم منیر کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

اس فوٹو سیشن میں یہ جوڑی نہایت خوش اور حسین نظر آ رہی ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں صارفین اس نئے نویلے جوڑے کے مستقبل کے لیے دعاوٴں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments are closed.