سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

53 / 100

فوٹو : فائل

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے اور سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی خواہش پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کر دی ہے۔

نئے فیصلہ کے بعد روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کےلیے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہری اور عمرہ زائرین اب سال میں ایک سے زائد بار روضہ رسول پرحاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرسکیں گے.

بتایا گیا ہے کہ نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.