نیلم منیر نے مہندی کے بعد اب نکاح کی تصاویربھی شیئر کردیں ،اداکارہ کا دولہا کون ہے؟

50 / 100

فائل:فوٹو

دبئی :معروف اداکارہ نیلم منیر نے مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد اب نکاح کی تصاویر شیئر کردیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام کو نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں وائرل تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کے ہمراہ رومانوی فوٹوشوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نیلم منیر کو شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں - Life & Style - Dawn News Urdu

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے زرد رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر کیے گئے فوٹوشوٹ کی تھیں۔

تصاویر، اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کے جوڑے میں قاتلانہ ادائیں | Khabrain  Group Pakistan

نکاح کی تصاویر میں نیلم منیر کو ان کے شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر فوٹوشوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر کے بیک گراوٴنڈ میں دبئی کے مختلف مقامات نظر آرہے ہیں جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

نیلم منیر کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کی تصاویر وائرل ہوگئیں - ایکسپریس  اردو

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے تاہم انہوں نے شوہر کا نام سمیت نکاح و شادی کی تقریبات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
اپنے شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے شریک حیات سے متعلق کمنٹ میں سوالات بھی کیے لیکن اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Comments are closed.