پاکستان کی فالوآن کے بعدڈبل سنچری اوپننگ شراکت، 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ 615 پر آوٹ، پاکستان کی دوسرے دن 64 پر 3 وکٹیں گر گئیں
54 / 100

فوٹو: اے ایف پی 

کیپ ٹاون : پاکستان کی فالوآن کے بعدڈبل سنچری اوپننگ شراکت، 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے، شکست ٹالنے کا چیلنج درپیش ہے تیسرے دن کھیل ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر213 رنز بنائے ہیں۔

کیپ ٹاون میں جنوبی افرقیہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی، پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ٹیم نے451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابراعظم 205 کے مجموعی سکور پر81 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو کپتان شان مسعود 102 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

جنوبی افریقہ 615 پر آوٹ، پاکستان کی دوسرے دن 64 پر 3 وکٹیں گر گئیں

 کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی گرفت مضبوط ہو، جنوبی افریقہ 615 پر آوٹ، پاکستان کی دوسرے دن 64 پر 3 وکٹیں گر گئیں، بابراعظم 31 اور رضوان 9 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں.

کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کے ربادہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک کھلاڑی کو جانسن نے آوٹ کیا.

اس سے قبل جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیلا کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز سے کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پہلے ہی سیشن میں ریان ریکلٹن نے 266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ریان ریکلٹن اور کائل ویریانے کے درمیان چھٹی وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ ویریانے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ساتویں وکٹ پر ریکلٹن نے مارکو یانسین کے ہمراہ 86 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ تاہم 557 کے مجموعے پر ریکلٹن 259 رنز کی میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہیں میر حمزہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکو یانسین تھے، انہوں نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں کیشو مہارات نے 40 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 600 کا ہندسہ عبور کروایا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 615 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں لیں.

دوسرا ٹیسٹ پہلا دن، کپتان ٹیمبا اورریکلٹن کی سنچریاں اور235رنز کی شراکت

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا پہلا روز جنوبی افریقہ کے نام رہا، دوسرا ٹیسٹ پہلا دن، کپتان ٹیمبا اورریکلٹن کی سنچریاں اور235رنز کی شراکت نے میزبان ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

کیپ ٹاون میں کھیلئے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے۔

پہلے دن کے خاتمہ پراوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آج آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر کپتان ٹیمبا باووما تھے، جنہوں نے 106 رنز کی باری کھیلی، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 61 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد خرم شہزاد نے ایڈن مارکرم کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے گرد جیسے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور صرف مزید 11 رنز کے اضافے کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔

جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 70 اور تیسری وکٹ 72 رنز پر گری،ویان ملڈر کو 5 رنز پر محمد عباس نے جبکہ ٹرسٹن اسٹبس کو صفر پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔

پہلے دن کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 72 رنز بنالیے،پاکستان کی طرف سے آغا سلمان نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے جب کہ محمد عباس اورخرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔

Comments are closed.