ایرانی فٹبالر کو خاتون مداح کو گلے لگانا مہنگاپڑگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
تہران :ایران کے فٹبالر رامین رضائیان کو خاتون مداح کو گلے لگانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد فٹبال حکام نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 34 سالہ رامین رضائین کو خاتون مداح کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبالر نے ایک میچ کے بعد ٹیم کی بس کے سامنے خاتون مداح کو گلے لگایا تھا۔
ایرانی فٹبالر کو اب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر تمام واقعے کی تفصیلات بتانا ہوں گی۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے رامین رضائین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed.