تحریک انصاف 26 ترمیم کے خاتمہ سمیت دوبڑے مطالبات سے دستبرارہوگئی

مزاکرات آج ہورہے ہیں

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان آج مزاکرات ساڑھے 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہورہے ہیں جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور بھی شریک ہوں گے، شیڈول تبدیل کرکے صبح سے شام کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 26 ترمیم کے خاتمہ سمیت دوبڑے مطالبات سے دستبرارہوگئی ہےاوراب سامنے آنے والے مطالبات میں 8 فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی یا نتائج تبدیلی کی تحقیقات بھی شامل نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے اور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔

مزاکرات میں پیش کرنے کےلئے پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

صرف دو مطالبات میں پی ٹی آئی کا حکومت سے دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے اور دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مزاکرات کےلئے صبح کا وقت رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کوشام مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا ہے۔

Comments are closed.