نئے ٹیلنٹ کا تجربہ ناکام، صائم ایوب کے علاوہ کوئی نہ چل سکا،شادات، امام،فخرکی واپسی
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، نئے ٹیلنٹ کا تجربہ ناکام، صائم ایوب کے علاوہ کوئی نہ چل سکا،شادات، امام،فخرکی واپسی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک بار پھر پُرانے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے کیونکہ عثمان خان،عرفان نیازی،عبداللہ شفیق امیدوں پر پورا نہیں اترے، کامران غلام کی اچھی اننگز کے باوجود تسلسل قائم رکھنے میں ناکام رہے۔
اوپنگ جوڑی میں صائم ایوب کے ساتھ فخر زمان کو واپس لایاجارہاہے جب کہ تین سیریز ٹیم سے باہر رہنے والے شاداب خان ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی نہ ہونے کے باوجود عرفان نیازی کی جگہ لیں گے۔
امام الحق کو واپس لائے جانے کی توقع کی جارہی ہے،رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔
کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 3، 3 گروپ میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
نئے کھلاڑیوں میں صائم ایوب کے ساتھ ساتھ خرم شہزاد کی کارکردگی بھی اچھی رہی تاہم امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، آوٹ آف فارم پرانے باولرز کو آزمائے جانے کی توقع ہے۔
Comments are closed.