نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا،شاندار آتش بازی کامظاہرہ
فائل:فوٹو
آکلینڈ:نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا۔
نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2025ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا ہے۔
یاد رہے کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں فرق کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں سالِ نو کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سالِ نو کا استقبال دنیا کے جن حصّوں میں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کیا جاتا ہے وہ انسانی ا?بادی سے کافی دور ہیں۔
جزیرہ کریتیمتی جسے ’کرسمس جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے اس سمیت وسطی بحر الکاہل کے 10 زیادہ تر غیر آباد جزیرے سب سے پہلے سالِ نو کا استقبال کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہوائی کے جنوب مغرب میں 2 غیر آباد جزیرے جن کا نام ’بیکر آئی لینڈ‘ اور ’ہاؤلینڈ آئی لینڈ‘ ہے، ان دونوں جزیروں میں 2025ء کا استقبال سب سے آخر میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.