ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیاہے۔
پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی، مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، نظارے حسین ہوگئے، موسم سرما کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی۔
لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 8، گلگت منفی 7، کوئٹہ، زیارت منفی 6، ہنزہ، بگروٹ اور دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام،رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے
دوسر ی جانب پنجاب کے چند میدانی علا قوں اور با لا ئی سندھ میں صبح، رات کے اوقات میں سموگ،دْھند چھائے رہنے کی توقع ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار اورخیبرپختونخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کاامکان ہے ۔
Comments are closed.