آئی سی سی نے چیمپئن ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا،پاک بھارت ٹاکرا دبئی میں ہوگا
فوٹو: فائل
دبئی : آئی سی سی نے چیمپئن ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا،پاک بھارت ٹاکرا دبئی میں ہوگا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
انیس فروری کو افتتاحی میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 20فروری کو بنگلہ دیش اور بھارت کا میچ دبئی میں ہوگا،21 فروری کوافغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ کراچی میں ہوگا۔
بائیس فروری کو آسٹریلیابمقابلہ انگلینڈ لاہورمیں، 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا،24 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 25 فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلیں گے، 26 فروری کو لاہورمیں افغانستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے اسی طرح 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش راولپنڈی میں پول میچ کھیلیں گے۔
افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ 28 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ یکم مارچ کو کراچی میں جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ 2 مارچ کو دبئی میں مد مقابل ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جانا ہے جس کا ایک ریزروڈے بھی رکھا گیاہے ،فائنل میچ لاہورلاہور میں کھیلا جانا ہے بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
گروپ
گروپ اے: پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش
گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ
Comments are closed.