فیصل واوڈااچھےکھلاڑی ہیں لیکن بھول جاتے ہیں کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں،گورنرسندھ
فوٹو: فائل
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آزاد حثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا پربڑے نپے تلے انداز میں تنقید کی ہے، کہا ” فیصل واوڈااچھےکھلاڑی ہیں لیکن بھول جاتے ہیں کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں،گورنرسندھ کا بیان۔
ایک حالیہ بیان میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بڑے میٹھے میٹھے انداز میں سینیٹر فیصل واوڈا کوہدف بنایاہے۔
انھوں نےکہا ہے کہ جس یونیورسٹی سے سینیٹر فیصل واوڈا ڈاکٹر بنے ہیں وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سینیٹر فیصل واوڈا اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں لیکن وہ کبھی کبھی بھول جاتے ہیں کہ کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں ، گول گیپر کبھی کبھی اپنے ہی گول میں گیند پھینک دیتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جس یونیورسٹی سے فیصل واوڈا ڈاکٹر بنے ادھر سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے،کہتے ہیں بچپن سے ٹرک کے پیچھے لکھا دیکھا کہ محنت کر حسد نہ کر۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے آیا ہوں، جانے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن جو آنا چاہتا ہے وہ نہیں آ پا رہا، کون آنا چاہتا ہے اس کانام انھوں نے نہیں لیا۔
فیصل واوڈا اچھے انٹرٹینرہیں جب انٹرٹینمنٹ کا موڈ ہوتو ٹی وی لگا کرفیصل واوڈا کو دیکھ لیتا ہوں، انھیں یاددلاوں کہ ہم نے انھیں 16 ووٹ دیئے تھے۔
Comments are closed.