جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو : کرک انفو
سنچورین : پاکستانی باولرز بڑے ٹوٹل کا دفاع نہ کرسکے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا میزبان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی، رضوان 11 اور بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،صائم ایوب کی شاندار پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقا کو مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز کا ہدف دیا.
عرفان خان نے 30 رنز بنائے، جبکہ عثمان خان اور طیب طاہر ایک بار پھر ناکام رہے، صائم ایوب 98 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
جواب میں جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
میتھیو برٹزکے 12 اور ریان ریکلٹن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈرڈوسین 38 گیندوں پر 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے جہانداد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سنچورین میں اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ناقابل شکست 98 رنز کی باری کھیلی اور حریف ٹیم کےلیے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.