اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرر کےلئے تجویز کردہ 10 ججز کے نام سامنے آ گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرر کےلئے تجویز کردہ 10 ججز کے نام سامنے آ گئے، توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف فردجرم عائد کرنے والے جج شاہ رخ ارجمندکا نام بھی ہائی کورٹ میں تقرری کےلئے تجویز کیا گیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے نامزد کردہ 10 امیدواروں کے نام 21 دسمبرکوطلب جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کی تقرر پر بھی غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر دن چار بجے کانفرنس روم میں ہو گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 امیدوراوں کے نام دیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی طرف سےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کا نام تجویز کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےایڈووکیٹ کاشف علی ملک کا نام تجویز کیاہے،اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے ذوالفقار علی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید قمر حسین شاہ سبزواری کا نام تجویز کیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایڈووکیٹ سلطان مظہر شیر خان کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ روشن خورشید بروچہ کی جانب سے ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور کو نامزد کیا گیا ہے۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے ان میں قمر حسین سبزواری، عمر اسلم خان، دانیال اعجاز اور کاشف علی شامل ہیں۔
Comments are closed.