عدنان جیلانی نے نادیہ خان کو منافقانہ رویے کی مالک خاتون قرار دے دیا

42 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :اداکار عدنان جیلانی نے میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کو منافقانہ رویے کی مالک شخصیت قرار دے دیا۔
مشہور پاکستانی اداکار عدنان جیلانی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے متنازعہ رویے پر بات کرتے ہوئے عدنان جیلانی نے بتایا کہ نادیہ خان نے ڈرامہ ’بسمل‘ میں ان کی کارکردگی کی تعریف کی تھی تعریف کیلئے بھی ان کا رویہ عجیب تھا۔ انہوں نے کہا، ’نادیہ نے میری پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پہلا سین بہت شاندار تھا اور اس سین میں آپ میں فطری اداکاری محسوس ہوئی۔‘
عدنان جیلانی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نادیہ خان سے پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، جہاں نادیہ نے انٹرویو کے دوران ان سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا کیونکہ ان کے ذہن میں یہ تاثر تھا کہ عدنان غصیلی طبیعت کے مالک ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔
عدنان جیلانی نے طنزیہ انداز اپنایا اور نادیہ کے اداکاروں کو معاون کرداروں پر تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے تبصرہ کیا۔ عدنان جیلانی نے کہا کہ نادیہ خان ایک بہترین میزبان ہیں اور انہیں اداکاروں اور ڈراموں کی خامیاں نکالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، جو وہ لگن کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تنازعات سے دور رہتے ہیں، اور ان کے لیے ان کے مداحوں کی رائے سب سے زیادہ اہم ہے۔ عدنان جیلانی نے ’بسمل‘ میں معاون کردار کرنے کو ڈرامے کی بہتری کے لیے ضروری قرار دیا۔

Comments are closed.