جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 رنز سےہرادیا
فوٹو: کرک انفو
ڈربن : تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 رنز سےہرادیا، جیت کےلئے 184 رنز کےہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پر 172 رنز بنا سکا.
کپتان کی 72 رنز کی شاندار مزاحمتی اننگز کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا، صائم ایوب 31 اور طیب طاہر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے باقی کھلاڑی ڈبل فگر نہ کراس سکا، بابراعظم صفر پر آؤٹ ہو گئے.
جنوبی افریقہ کے اسپنر جارج لنڈی نے بیٹنگ کے بعد باولنگ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 21 رنز دے 4 وکٹیں حاصل کیں اور رنز کی رفتار کو بھی بریک لگائی.
اس سے قبل ،ملرکی طوفانی اننگزکی بدولت 183 رنز ٹوٹل بہتر ہوا ،ان کے سوا باقی کوئی افریقن پلیئربڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ نے ڈوسن کو کلین بولڈ کردیا،دوسرے اوور میں ابراراحمد نے8 رنزبنانے والے میتھیو برٹزکے کو آوٹ کیا
۔
میزبان کی ٹیم کی تیسری وکت 28 رنز پر گری جب ریزا ہینڈرکس بھی 8 رنزبنا کرابراراحمد کے ہاتھوں کی کلین بولڈ ہوگئے،71 رنز پر کپتان کلاسن عباس آفریدی کی بال پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے
۔
دوسرے اینڈ پرجارح مزاج ڈیوڈ ملر کا لاٹھی چارج جاری رہا،انھوں نے شاہین شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے سے پہلے 40 بالزپر 8 چھکوں کی مدد سے 82رنز کی. طوفانی اننگز کھیلی،
جنوبی افریقہ کی طرف سے انڈل سائملین ایک فریرہ 7،پیٹز 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،جب کہ جارج لنڈی 48 اورمافاکا 12 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ابراراحمد نے 3،3عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجبکہ سفیان مقیم نے 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.