8فروری عام انتخابات دھاندلی سمیت قاضی فائزعیسیٰ دورکے ڈمپ کیسز سماعت کےلئے مقرر

51 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں 8فروری عام انتخابات دھاندلی سمیت قاضی فائزعیسیٰ دورکے ڈمپ کیسز سماعت کےلئے مقررکردیئے گئے،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو انتخابات میں دھاندلی کی درخواست کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقررہو گیاہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کریگا،وفاقی حکومت نے 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے فون ٹپینگ کا 28 سالہ پرانا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیاجس کی جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کریگا۔

اسی طرح سپریم کورٹ میں فون ٹیپنگ کیلئے ڈیوائسز کی تنصیب کیخلاف 1996 سے مقدمہ زیر التواء تھا۔

سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخواہ جیل منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس کی جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا،شہری قیوم خان نے سیکورٹی وجوہات پر بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.