عمران خان سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد،راجہ بشارت اور عمرایوب گرفتار

52 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد،راجہ بشارت اور عمرایوب گرفتارکرلئے گئے۔

عدالت کی طرف فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمرہ عدالت سے گرفتارکرکے اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کیاگیا ۔

سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے علاوہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو حراست میں لے کر پولیس چوکی منتقل کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید احمد،شیخ اشد شفیق،راجہ بشارت،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی احمد چھٹہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا،پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیا گیاہے۔

غیر حاضر ملزمان پر 10 دسمبر کو فردجرم عائد کی جائے گئی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد سماعت 10 دسمبرتک ملتوی کردی۔

Comments are closed.