جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب کی درخواست بریت خارج

42 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی، عمر تنویر بٹ وغیرہ کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے، عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا، اقبالی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ جب تک عدالت پیش نہیں ہوتے درخواست بریت منظور نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت سرگودہا سے ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا جا چکا ہے، ہائی کورٹ میں چیلنج کئے گئے فیصلے کی مصدقہ نقول عدالت میں داخل کروائی جا چکی ہیں۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لئے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شہادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
یاد رہے کہ رہنما پی ٹی ا?ئی عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے درخواست بریت پر دلائل دیئے تھے۔

Comments are closed.