اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار عبور کر گیا

46 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 5 ہزار 61 پر آ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1لاکھ 5 ہزار 294 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔
گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments are closed.