پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

46 / 100

فائل:فوٹو
ملتان: بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا، پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بنا، قومی ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف 10وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں پورا کر لیا، بنگلادیش نے7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔

Comments are closed.