پی ٹی آئی کی اموات سے توجہ ہٹانے کےلئے پارٹی اختلافات اورسنگ جانی کا پراپیگنڈا جاری
فوٹو: فائل
راولپنڈی: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر دیگر رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک سے گفتگو کی ، اس موقع بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا پی ٹی آئی کی اموات سے توجہ ہٹانے کےلئے پارٹی اختلافات اورسنگ جانی کا پراپیگنڈا جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہاآج فائنل کال کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ مظاہرے کے بعد ہماری پہلی ملاقات ہے،ہم نے بانی کو مظاہرے اور دیگر معاملات پر معلومات فراہم کی،ان کو کوئی پتہ نہیں تھا کہ کیا ہوا ہےآج ہم نے خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہداء کا بتایا ہے۔
عمران خان نے کارکنوں کی اموات پرسخت افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا دھرنا، مظاہرہ، اسلام آباد میں جہاں بھی ہو گولی نہیں چلنی چاہئیے تھی،گولی چلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان نےزخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کاپارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو،بانی نے تمام کارکنوں اور لیڈرز کو خراج تحسین پیش کی ہے،بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں،سینٹ میں بھی جائیں اوردونوں ایوانوں میں یہ معاملہ اٹھائیں۔
بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو خراج تحسین پیش کی ہے،ان کا کہنا ہے یہ مخالفین ہیں جو تفرقہ ڈال رہے ہیں،چاہے ہم سنگجانی تھے جہاں بھی تھے اس پر گولی نہیں چلنی چاہئیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ جو خبریں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تھی وہ بلکل ٹھیک ہیں،بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ ہماری 12 شہادتیں ہوئی ہیں، ڈی چوک میں آنا مقصد نہیں تھا اور نہ ہی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ڈی چوک پہنچو،ہم اپنے زخمیوں کے لیے جارہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومت اور مخالفین صرف شہادتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سنگجانی اور ڈی چوک کی بات کررہے ہیں،پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگی، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا پارٹی اپنا احتساب کرتی ہے، آڈیو لیک پر کوئی یقین نہیں رکھتی،اس وقت دنیا کی ساتویں بڑی پارڑی ہے، میری عہدوں پر کوئی لالچ نہیں ہے، گولی جس نے بھی چلائی غلط ہے، میری وزیراعلی سے پانچ ملاقاتیں ہوئی ہیں،اسٹیبلشمینٹ سے فی الحال مزاکرت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
Comments are closed.