فوج کی گرفت کی وجہ سے افغانستان سے اسمگلنگ صفر ہوگئی ہے، شہبازشریف

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا ملک سے مہنگائی کی شرح نیچے آنے پر اطمینان کااظہار، اسمگلنگ کے حوالے سے کہا کہ فوج کی گرفت کی وجہ سے افغانستان سے اسمگلنگ صفر ہوگئی ہے، شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں 21 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا اور کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح تقریباً70مہینےبعدکم ترین سطح پرآگئی ہے مہنگائی میں کمی سےغربت میں کمی ہوگی افغانستان سےاسمگلنگ صفرہوگئی،فوج کی گرفت کی وجہ سےاسمگلنگ صفرہوئی ہے۔

شہبازشریف کہا کہ مہنگائی کی شرح تقریباً70 مہینے بعد کم ترین سطح پرآگئی ہے، 2018میں مہنگائی3.5فیصدتھی،اب مہنگائی4.9فیصدہوگئی ہے، مہنگائی میں کمی سے غربت میں کمی ہوگی،مہنگائی کم ہونےسےشرح سودمیں کمی کاامکان ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں نےملک میں ہیجانی کیفیت پیداکردی تھی،اسلام آبادمیں افراتفری کاسماں تھا،پولیس اور رینجرز والے شہید ہوئے،مظاہروں کی وجہ سےاسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، احتجاج ختم ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا۔

انھوں نے کہامہنگائی میں کمی کےبعدہمیں گروتھ کی طرف بڑھناہے،مہنگائی میں کمی کے مثبت اثرات آئیں گے،اس سال چینی کی برآمدکرنےکافیصلہ کیا،چینی کی قیمت نہیں بڑھی،500ملین ڈالرآجائیں گے افغانستان سےاسمگلنگ صفرہوگئی،فوج کی گرفت کی وجہ سےاسمگلنگ صفرہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اےپروازوں کی یورپ میں بحالی پرخواجہ آصف اورٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، یورپی ایوی ایشن سےپروازوں کی بحالی کاسرٹیفکیٹ مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی نیلامی میں پابندی بھی رکاوٹ تھی،ایک وزیرنےاسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا پائلٹس کےلائسنس جعلی ہیں پائلٹس کےجعلی لائسنس کےبیان سےبہت نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں دھرنوں نے ملک بھر میں ہیجانی کیفیت پیدا کی ، غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی رسوائی کرائی گئی۔ اسٹاک ا یکسچینج میں بہتری سے ثابت ہواکہ استحکام سے ہی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ایڈیشنل سیشن ججزاور متعلقہ عدالتوں کو لائیرزویلفیئراینڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے اوراسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔

مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے ،نیشنل پریوینشن آف وائلینٹ ایکسٹریمزم پالیسی 2024اوراسپیشل کورٹس کی حدود اور دائرہ اختیارمیں تبدیلی کی بھی منظوی دے دی گئی۔

Comments are closed.