صحافی مطیع اللہ جان کو ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:صحافی مطیع اللہ جان کو ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ، عدالت نے ضمانت منظور کر کےرہا کرنے کا حکم دیا تھا ، 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات خرید وفروخت کا کیس میں ان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی پراسس عدالت نے مکمل کیا وکیل مطیع اللہ جان نے کہا ہماری ضمانت کی درخواست بھی سن لیں جج طاہر عباس سپرا نے کہا نوٹس کر دیتے ہیں پراسیکیوشن تیاری کر لے گی ۔
جج طاہر عباس سپرا نے مزید کہا کہ سکرینوں پر آکر جرنلزم کا ستیاناس ہو گیا ہے ،بہت شرمندگی ہے کہ صحافی پراسیکیوٹر کو کہیں کہ آپ حرام کھاتے ہیں ، کیا پھر یہ بھی کہا جائے کہ صحافی اپنی سوچوں کو بیچتے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کی دس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرلی ۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔
Comments are closed.