چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پرآئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ ہوگی

42 / 100

فائل:فوٹو
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ ہوگی تاہم ابھی تک وقت طے نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے ہیں۔ پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہی معقول اور قابل عمل فارمولا دے گا تو بات بڑھے گی۔
پاکستان نے آئی سی سی کو موقف دے دیا، اس کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے بلایا جانے والا آئی سی سی کا بورڈ اجلاس 15 منٹ بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کے لیے ایک قابل قبول آپشن تلاش کریں گے۔

Comments are closed.