رات گئے رینجرز اور پولیس کا آپریشن، بلیو ایریا مظاہرین سے خالی کروا لیا، سیکڑوں کارکن گرفتار
فوٹو : اسکرین شاٹ
اسلام آباد: رات گئے رینجرز اور پولیس کا آپریشن، بلیو ایریا مظاہرین سے خالی کروا لیا، سیکڑوں کارکن گرفتار، متعدد زخمی ہوئے جبکہ اندھیرے کے باعث شیلنگ سے مظاہرین کیلئے مشکل ہو گیا، اکثریت بھاگنے میں کامیاب ہوئے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کنٹینرز سمیت ان کی متعدد گاڑیوں بھی نذر آتش ہوگئیں.
اسلام آباد کے ڈی چوک سے جناح ایونیو تک کے علاقے کو پاکستان تحریک انصاف سے خالی کروا لیا گیا، بلیو ایریا میں رات فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں جبکہ دھوئیں کے بادل دور دور سے نظر آرہے تھے، ارد گرد کے رہائشی علاقے شیلنگ سے متاثر ہوئے.
اس حوالے سے ڈان نیوز کے مطابق جناح ایونیو سے پسپائی کے بعد بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گاڑیاں ایکسپریس وے کے راستے واپس چلی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا کو شر پسندوں سے خالی کروالیاگیا ہے ، کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی قیادت کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کنٹینر جل کر خاکستر ہوگیا۔
اس سے قبل ڈی چوک سے منتشر کئے گئے مظاہرین نے اطراف کے رہائشی سیکٹرز میں پناہ لے لی تھی، مظاہرین جی سکس، آبپارہ، میلوڈی، جی سیون کے پارکس اور بلیو ایریا کے دائیں طرف درختوں کی اوٹ میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
تحریک انصاف کا کارکن میڈیا سے گفتگو میں پارٹی قیادت پر غم و غصے کا اظہار بھی کرتے ریے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گاڑی پر چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
آپریشن سے پہلے پی ٹی آئی مظاہرین سے خطاب میں بشریٰ بی بی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلیں گی۔ بشریٰ بی بی نے عہد لیا تھا کہ ’ جب تک عمران خان ہمارے درمیان نہیں آجائیں گے، آپ ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’میں آخری عورت ہوں گی، جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی، کوئی کہے کہ بی بی چھوڑ کر چلی گئی ہے تو جھوٹ ہوگا‘۔ ’ عمران خان نے جو مجھے لائحہ عمل دیا تھا وہ بطور امانت پارٹی کے سپرد کردیا ہے’۔
دوسری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور بھی آپریشن سے قبل ہی وہاں سے لاپتہ ہو گئے تھے ان کی بلیو ایریا سے نکلنے اور موجود ہونے کی متضاد اطلاعات گردش کرتی رہیں.
Comments are closed.