پاکستان اور بیلاروس کے درمیان توانائی، زراعت، تجارت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان توانائی زراعت تجارت تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاوٴس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کا وزیر اعظم ہاوٴس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بیلاروس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا جبکہ معزز مہمان نے بھی وزیر اعظم کو اپنے وفد کے ارکان سے ملوایا۔ بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم ہاوٴس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔
بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعاون کے روڈ میپ پر دستخط ہوئے۔پاکستان کی وزارت تجارت اور بیلاروس کے انسداد اجارہ داری ضابطے کے درمیان الیکٹرانک کامرس تعاون پر مفاہمت کی یادداشت نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون پر معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل آف پاکستان اور ریپبلکن یونٹی انٹرپرائز بیلاروس کے درمیان ایکریڈیٹیشن کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے بیلاروس کی کمیٹی آف اسٹیٹ کنٹرول اور پاکستان کے آڈٹ جنرل آفس کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت بیلاروس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے محکمہ مالیاتی نگرانی اور حکومت پاکستان کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان کسٹمز، ایف بی آر اور بیلاروس کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ وزارت قدرتی وسائل بیلاروس اور وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت بیلا روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت اور این ڈی ایم اے پاکستان کے درمیان ہنگامی حالات کی روک تھام اور خاتمے کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
نیوٹک( NAVTTC )پاکستان اور بیلاروس کے تعلیمی ادارے کے درمیان ایم او یوزجمہوریہ بیلاروس اور جمہوریہ پاکستان کے درمیان حوالگی سے متعلق معاہدہ اورصحت کی خدمات میں مہارت اور ٹیسٹ کے لیے ڈریپ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز پاکستان اور ریپبلکن یونٹری انٹرپرائز بیلاروس کے درمیان تعاون پر ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔پاکستان حلال اتھارٹی منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیلاروسی حلال اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر آف بیلاروس کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
Comments are closed.