پاکستان انگلینڈپہلاایک روزہ میچ آج اوول میں کھیلاجاہےگا


اوول(ویب ڈیسک)  پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج اوول کر کٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔

اوول کا تاریخی میدان پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کرے گا اور ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے بلے باز اپنی سر زمین پر مشکل ترین حریف ہیں، امکان ہے کہ میچ والے روز بارش ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی موسم بھی سرد ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم متوازن ہے، اس لیے سیریز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو شکست دے کر اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ٹیم زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اپنے بیان کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بہترین ٹیموں کی سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ ہی فرق ڈالتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہماری فیلڈنگ معیاری نہیں تھی، اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے اور سوا سال سے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ان کو ٹف مقابلہ دینے کے لیے اچھا کھیلیں، شعیب ملک دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شرم ناک شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کے خلاف مشکل سے دوچار رہی ہے اور بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم اوول میں پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔

میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، آصف علی، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی اور  شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔

انگلش ٹیم میں جیمز ونس، جونی بریسٹو، جوئے روٹ، این مورگن، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، جو ڈینلے، عادل رشید،جوفرا آرچر،کرس ووکس اور لائم پلنکٹ شامل ہوں گے۔

Comments are closed.