مقروض پاکستان کے 2 ارب 70 کروڑ روپے پی ٹی آئی احتجاج روکنے پر خرچ کر دئیےگئے

57 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : مقروض پاکستان کے 2 ارب 70 کروڑ روپے پی ٹی آئی احتجاج روکنے پر خرچ کر دئیےگئے، حکومت کی طرف سے گزشتہ18ماہ کے دوران تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوئے.

گزشتہ 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 80 کروڑ روپے کرائے پر حاصل کئے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے اور 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے.

رپورٹ کے مطابق لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔ 30کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعیناتی پر ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا.

ایک ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، تاہم ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت کی تفصیلات رپورٹ میں شامل نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر مالکان مفت میں کنٹینرز چھیننے کی شکایات بھی کرتے ہیں.

Comments are closed.