پنجاب سے 19 ہزار پولیس نفری اسلام آباد پہنچ  گئی، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبرسے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پنجاب سے 19 ہزار پولیس نفری اسلام آباد پہنچ  گئی، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی۔ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔

۔24 نومبر کا احتجاج 100 فیصد ہوگا،بانی پی ٹی آئی

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 19000 افسران و جوان اسلام آباد پہنچ گئے۔4000 ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ کمانڈوز اور 2000 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہے، پنجاب پولیس سے 105 قیدی وینیں بھی اسلام آباد پہنچ گئیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں متوقع لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں پولیس افسران کو آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں ضلع بھر کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرران شریک ہوئے افسران کو لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں اور تجاویز لی گئیں۔

اسلام آباد کے امن و عامہ کو ہرگز خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد اور دیگر صوبوں کی پولیس اور ایف سی مل کر وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

تمام افسران کو لاء اینڈ آرڈر صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Comments are closed.