اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریک انصاف کو 24 نومبر احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریک انصاف کو 24 نومبر احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم، عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نئے قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دے.

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاجروں کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے ۔ انتظامیہ کو وفاقی دا رالحکومت میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت ،،، پی ٹی آئی قیادت سے رابطے کا بھی حکم دیا ہے.

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاہے کہ پبلک آرڈر 2024 دھرنے، احتجاج اور ریلی کی اجازت کیلئے مروجہ قانون ہے، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے خلاف احتجاج کی اجازت نہ دے۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے.

یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے کاروبار زندگی میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیاکہ وزیر داخلہ یا کسی متعلقہ شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں چیف کمشنراسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے۔

یہ کمیٹی پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرے ۔عدالت نے مزید کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی قیادت کو بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے، عدالت کو یقین ہےجب یہ رابطہ ہوگا تو کچھ نا کچھ پیشرفت ہوگی۔

قابل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی جبکہ عدالت کے طلب کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پیش ہوئے اور عدالت کو صورتحال سے آگاہ کیا.

Comments are closed.