شاہد آفرید ی نے20سال عمر چھپائی ،جھوٹ بولتے رہے ، عمران فرحت
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)شاہد آفریدی کی کتاب پر سخت ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے ، عمران فرحت نے عمر چھپانے پر شاہد آفریدی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی سوانح عمری ”گیم؛ چینجر“ میں سینئرز کے حوالے سے کئی چشم کشا انکشافات پر کہا شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے،۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران فرحت نے کہا کہ جو شخص خود 20 سال تک عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا، اب صاف شفاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے۔
عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے ملک کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے دوسروں کا استعمال کیا، اسپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل انہوں نے کیا۔
وہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا، انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے۔
Comments are closed.