پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں،آرمی چیف

8 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا ۔ سپہ سالار نے دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ۔۔سپہ سالار نے غیرملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین سے بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کراچی میں جاری ہے جوکہ 22 نومبرکوختم ہوگی ،آرمی چیف جنرل سید عاصم نے دورہ کیا اوردفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کی تعریف۔ انھوں نے بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق نمائش میں مجموعی طور پر 557 دفاعی مینو فیکچرز شریک ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی ہیں ۔ 36 ممالک نے بھی اسٹالز لگائے جن میں سے 17 پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

بزنس کمیونٹی سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔

سپہ سالار نے کہامایوسی مسلمان کےلئے حرام ہے، آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں۔ انھوں نے سوال کیا مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں۔۔؟

کہا کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں،ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے، آرمی چیف نے کہایاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں,مشکلات میں مل کرکھڑے ہوں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

انھوں نے کہا آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں،ملک بھی ترقی کرے،صرف پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں،آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Comments are closed.