حکومت کی اسلام آباد دوبارہ بند کرنے کی تیاریاں، 400 کنٹینرز طلب، دفعہ 144نافذ

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کی اسلام آباد دوبارہ بند کرنے کی تیاریاں، 400 کنٹینرز طلب، دفعہ 144نافذ کر دیا گیا،تحریک انصاف کا احتجاج کو موثر بنانے کا اعلان ہوتے ہی دوسری طرف وفاقی انتظامیہ نے بزور طاقت راستہ روکنے کی حکمت عملی بنا لی.

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی فائنل کال دی ہے جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے دو ماہ تک جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی، پولیس کا40 ہزار آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ، پچاس ہزار ربڑ کی گولیاں بھی خریدی جائیں گی۔

حکومت کیخلاف فائنل احتجاج کی کال دینے کے بعد تحریک انصاف کشتیاں جلاکر میدان میں اترنے کیلئے تیار ہو گئی، پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئےاپنے تمام ممبران اسمبلی کو پانچ پانچ ہزار کارکن اسلام آباد لانے کا ٹاسک بھی دے دیا.

دوسری طرف اسلام آباد کی انتظامیہ بھی متحرک ہے اور 24 نومبر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی پلان تیار کرلیا ہےوفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.

دو ماہ تک جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل پابندی ہوگی، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائےگا، وفاقی پولیس نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس شیلز اور 50 ہزار ربڑ کی گولیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس کے علاوہ دو ہزار پیلٹ گنز بھی خریدی جائیں گی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 6 ہزار نفری احتجاج پر تعینات ہو گی۔۔ پنجاب اور ایف سی سے نفری طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا شہر کو سیل کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے چار سو کنٹینرز بھی مانگ لیے ہیں.

Comments are closed.