امریکی ارکان کانگریس کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک اورخط،پاکستان نے مسترد کردیا

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی ارکان کانگریس کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک اورخط،پاکستان نے مسترد کردیا، امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے۔

ارکان کانگریس نے خط میں پاکستان میں انسانی حقوق سےمتعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پراقدامات کرنےکی اپیل کی ہے اور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دیگرسیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیاد پر وکالت کی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یواین ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگرسیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں2024کے ناقص الیکشن کے بعد انسانی حقوق پامال کیے گئے، پاکستان کی اہم سیاسی جماعت پی ٹی آئی کوانتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی.

یہ بھی کہ مختلف حربوں کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی۔ الیکشن میں خدشات سے متعلق رپورٹس کو حکومت نے شائع ہونے سے روکا، بانی سمیت دیگر رہنماؤں کو مسلسل پابند سلاسل رکھنا سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود خط پر 46ارکان کانگریس کے دستخط ہیں۔ یہ دوسرا خط ہے اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکی ایوان نمائندگان کے62 اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا تھا.

دوسری طرف روزنامہ جنگ کی طرف سے ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ارکان کانگریس کا خط اور مطالبہ مسترد کردیا ہے.

Comments are closed.