اسٹریلیا نے پاکستان کو ڈ ے نائٹ ٹیسٹ پر آمادہ کرلیا،سیریزکا شیڈول جاری
اسلام آباد ( زمینی حقائق) اسٹریلیا نے پاکستان کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پر راضی کرلیا، اسٹریلیا سے جاری کردہ شیڈول میں ڈے نائٹ ٹیسٹ شامل ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس میں23نومبر کو دونوں ملک رات روشنیوں میں مد مقابل ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں ہوگا جب کہ 23 نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
Comments are closed.