ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوٴس میں صدر جوبائیڈن سے طویل ملاقات
فائل:فوٹو
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوٴس میں موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن سے 2 گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد دونوں سیاسی حریفوں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کے حوالے سے دیے گئے بیانات سے بالکل مختلف رہی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وائٹ ہاوٴس میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ جیسا وعدہ کیا تھا میں پر امن انتقال اقتدار کے لیے تیار ہوں۔
جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے کئی حوالوں سے ہر روز یہ کوئی بہت اچھی دنیا نہیں ہوتی لیکن آج کے دن یہ دنیا بہت اچھی ہے، ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ پر امن انتقال اقتدار کو سراہتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی روایات کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد امریکی صدر نو منتخب امریکی صدر کو وائٹ ہاوٴس میں مدعو کرتا ہے تاہم 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ نے جوبائیڈن کو وائٹ ہاوٴس میں مدعو نہیں کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوٴس آمد پر ان کے استقبال کے لیے جوبائیڈن کے ہمراہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹرمپ کو میلانیا ٹرمپ کے لیے ہاتھ سے لکھا ہوا مبارک باد کا خط بھی دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
Comments are closed.