خواتین کودفاترمیں ہراساں کرنے،اداکارعلی ظفراور میشا شفیع کے کیسز آئینی بنچ سنے گا

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فوٹو:فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچ کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی. آئینی مقدمات میں پہلے روز 18 دوسرے دن 16 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کئے گئے ہیں،سابق صدرعارف علوی اور سابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تب نمبر آیاہے جب یہ دونوں عہدوں سے ہٹ چکے ہیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی 14 اور 15 نومبر کو مقدمات کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی گئی. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا.

 خواتین کودفاترمیں ہراساں کرنے،اداکارعلی ظفراور میشا شفیع کے کیسز آئینی بنچ سنے گا،کازلسٹ میں یہ دونوں کیسزبھی شامل کئے گئے ہیں اس علاوہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 31 سالہ پرانا مقدمہ بھی آئینی بنچ کے سامنے آگیا۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطورچیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کیخلاف اور سابق صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے مقدمات کی باری تب آئی ہے جب دونوں پہلے ہی متذکرہ عہدوں سے اپنی مقررہ مدتت پوری کرکے جاچکے ہیں۔

آئینی بنچ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 1993، 2003 اور 2018 میں دائر مقدمات کی سماعت کریں گا. سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہ راست چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کے خلاف ریاض حنیف راہی کی درخواست سماعت پر بھی سماعت ہوگی.

سپریم کورٹ نے میشا شفیع ہراسگی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے،عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں. درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی.

بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست، سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست، پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں.

پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکائونٹس پر ازخودنوٹس اور ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں. درخوست محمد علی درانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمہ، کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخودنوٹس کیس، گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات اور توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔.

Comments are closed.