بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ جھوٹا ثابت، بری کر دیا گیا

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ جھوٹا ثابت، بری کر دیا گیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔

عدالت کی جانب سے جن سیاسی شخصیات کو کیس سے بری کیا گیا ان میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ بنایا گیا تھا جو عدالت میں ثابت نہ ہو سکا۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144،ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کے روبرو سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان،اسد قیصر، سیف اللہ نیازی،شیخ رشید،صداقت عباسی،فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے مقدمہ سے بری کردیا۔

Comments are closed.