چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا،نوازشریف

56 / 100

فوٹو: فائل

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خراب تعلقات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا،نوازشریف کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بیان۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات کو سدھارنے کی ضرورت ہے، اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، شہباز شریف معیشت کی بحالی کیلئے اچھے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی مسلسل نیچے آ رہی ہے۔

https://https://www.facebook.com/share/v/1AmzPptrFN/

سابق وزیراعظم نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ ایک پارٹی نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھی، گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا اور تعاقب کرنا، ٹماٹر انڈے پھینکنا افسوناک ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو اچھے طریقے سے کریں، نوجوان لڑکوں کو لگایا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو اور گندے نعرے لگاؤ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا۔

Comments are closed.