استور سے راولپنڈی آنے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ،18 لاشیں نکال لی گئیں

53 / 100

فوٹو: فائل

استور: استور سے راولپنڈی آنے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ،18 لاشیں نکال لی گئیں، کوسٹر میں 22 افراد سوار تھے جو پل سے نیچے گرکر دریا برد ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر بے قابو ہوکر دریا میں جاگری،لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق کوسٹر حادثہ کی 18 لاشیں نکالی گئی ہیں اورریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مذید لاپتہ افراد کی ریکوری تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اورآخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق ریسکیوآپریشن میں زیادہ تر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

Comments are closed.