ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد دنیا بھر میں جنگیں ختم کرانے کا اعلان
فوٹو : فائل
فلوریڈا :ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد دنیا بھر میں جنگیں ختم کرانے کا اعلان، کہا امن ترجیح ہے امریکہ سمیت دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں.
کامیابی کے بعد فلوریڈا میں کنونشن سینٹر میں اپنے حامیوں، پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز سے وکٹری خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ملک کو محفوظ بنانے اور سرحدوں کو سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کے نومنتخب 47 ویں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حریف امیدوار کاملا ہیرس پر بھارتی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔
جیت پر سب سے پہلے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کے بغیر میری جیت ممکن نہیں تھی۔ بہترین انتخابی مہم چلائی، میری جیت امریکا کی سیاسی جیت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جیت نا قابل یقین ہے۔ اب امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ہم اس کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم امریکا کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدوں کو سیل کریں گے۔ اب جو بھی یہاں آئے گا، وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی تاہم عوام نے ہمیں ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے اور سوئنگ ریاستوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی سینیٹ میں ہماری کامیابی غیر معمولی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں ںے تمام مشکلات کا مقابلہ کیا اور اب کامیابی کے بعد ایک ایسے نئے سفر کا آغاز کریں گے، جس میں امریکیوں کو بہت خوشیاں ملیں گے اور میں اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کے خواب پورے نہ کر لوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیاب دلوانے پر امریکی عوام کی خدمت کر کے اس کا صلہ دینگے اور عوام نے جو ذمہ داری ہے اسے سخت محنت سے نبھاؤں گا۔
امریکی عوام 4 سال کی تقسیم کو پیچھے چھوڑ کر میرا ساتھ دیں، میں کیے گئے وعدوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ٹیکسز میں کمی لاکر امریکی عوام کوریلیف دیں گے۔
اس سے قبل ٹرمپ کے برتری حاصل کرتے ہی فلوریڈا میں ری پبلکنز ہیڈکوارٹر پر جشن کا سماں پیدا ہوگیا اور ان کے حامی وہاں جمع ہونے شروع ہوگئے جب کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کنونشن سینٹر پہنچے۔ اس سے قبل ان کے دیگر اہلخانہ وہاں پہنچ چکے تھے۔
دوسری جانب ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جیت کا جشن منانا شروع کر دیا اور نعرے لگائے، اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی.
Comments are closed.