وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم آنے کے امکان کو مسترد کر دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم آنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ فی الحال حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے.
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایک صحافی نے ان سوال کیا تھا کہ کیا ستائیسویں ترمیم ہونے جا رہی ہے؟ جواب میں وزیر قانون نے کہا کہ چھبیسویں ہو گئی ہے ناں الحمد للہ، فی الحال یہی ہے.
وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا کہ کارگل قیاس آرائیاں نہ کریں، اس پہ عملدرآمد ہو گا اور عوام تک اس کے ثمرات پہنچیں گے.
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی امکان بھی نہیں ہے تو انھوں نے کہا کہ نہیں فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے.
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما تسلسل سے 27 ویں ترمیم لانے کے دعوے کر رہے ہیں، گزشتہ روز نبیل گبول نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے اس پر بات کی ہے.
Comments are closed.