اسپیکرنے جوڈیشل کمیشن کےلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: آئینی ترمیم پر عمل درآمد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، قومی اسمبلی کے اسپیکرنے جوڈیشل کمیشن کےلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نام طلب کئے ہیں،سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لیے 13 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف جسٹس ہوں گے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کیے ہیں۔
آئینی ترمیم کے مطابق 13 رکنی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان ہونگے، جبکہ عدالت عظمیٰ کے 3 سینیئر ترین ججز بھی کمیشن کا حصہ ہونگے اور آئینی بینچ کا سینیر ترین جج بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور کم از کم 15 سالہ تجربے کا حامل پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 2 حکومتی اور 2 اپوزیشن ارکان بھی رکن ہونگے، جبکہ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل خاتون یا غیر مسلم کو بھی 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کاحصہ بنایا جائے گا، اس رکن کی تقرری چیئرمین سینیٹ کریں گے۔
Comments are closed.